حیدرآباد۔8نومبر(اعتماد نیوز)آج جی ایچ ایم سی کی جانب سے ٹکنالوجی کے
استعمال کے ذریعہ خدمات کی فراہمی کے لئے ای۔آفس کا افتتاح کمشنر جی ایچ
ایم سی سومیش کمار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر سومیش کمار نے کہا
کہ
30نومبر تک جی ایچ ایم سی کے پیپر کے استعمال کے بغیر خدمات کی فراہمی
کا آغاز عمل میں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجکٹ کے لئے 2کروڑ روپئے خرچ
کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم سے جی ایچ ایم سی کو ہر اعتبار سے
فائدہ ہوگا۔